کوہاٹ(ہمگام نیوز) تفصیلات کے مطابق پشتوں تحفظ مومنٹ کے رہنما اور پشتوں حقوق کے موثر آواز منظور پشتین کو انکے ساتھی بلال پشتین ، ادریس پشتین اور زوہیب پشتین کے ہمراہ رات گئے کوہاٹ پولیس نے گرفتارکرلیا ہیں۔
رات گئے پشتوں رہنما کی گرفتاری پر سوشل میڈیا پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں نے اس عمل کو پی ٹی ایم کے خلاف ایک وسیع کریک ڈاؤن کا آغاز قرار دے دیا ہیں اس کے ساتھ #RealeaseManzoorPashteen رات گئے سے ٹاپ ٹرینڈ پر ہیں۔
اس حوالے سے موقف دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے رہنما اور ایم این اے محسن داوڈ کا کہنا تھا کہ منظور پشتین کو جانی خیل دھرنے میں جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے اس حوالے سے معروف پشتوں قوم پرست رہنما افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ یہ عمل ڈیورنڈ لائن میں دہشت گرد گروپوں کو دوبارہ منظم کرنے کے حوالے سے پی ٹی ایم کے تحفظات کی نشاندہی کررہا ہیں۔
تاہم اس حوالے سے ابھی تک پولیس اور دیگر قانوں نافذ کرنے والوں کا موقف نہیں آیا ہیں۔


