یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںپشین،لاپتہ شخص کی لاش کنویں سے بر آمد

پشین،لاپتہ شخص کی لاش کنویں سے بر آمد

پشین(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پشین کے علا قے خا نوزئی کلی شرنہ سے لا پتہ ہو نے والے مغوی تاجر کی نعش موٹرسائیکل سمیت بلو زئی کے قریب کنویں سے برآمد کر لی گئی ہے۔
لیویز کے مطابق پشین کی تحصیل خانوزئی کے کلی شرنہ سے ایک ہفتہ قبل لا پتہ ہو نے والے پینتیس سالہ تاجر نصیب اللہ کاکڑ ولد نقیب اللہ کی نعش جمعہ کے روز بلوزئی کے قریب ایک کنویں سے برآمد کرلی گئی تا جر کی نعش کے ساتھ کی کی مو ٹر سائیکل بھی مذکو رہ کنویں سے بر آمد کر لی گئی ہے مغوی تا جر کی عدم با زیابی کے خلا ف خانوزئی میں آل پارٹیز اور اولسی کمیٹی کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا جس کی مختلف سیاسی جما عتوں کی جا نب سے حما یت بھی کی گئی تھی۔لیویز کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزمان کی نشاندہی اور گرفتاری کے لئے تحقیقات کا سلسلہ جا ری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز