Homeخبریںپشین،گھریلو رنجش پر بھائی کی فائرنگ، سگا بھائی قتل

پشین،گھریلو رنجش پر بھائی کی فائرنگ، سگا بھائی قتل

پشین (ہمگام نیوز) پشین کے علاقے کلی چر بادیزئی میں گھریلو رنجش کی بناء پر بھائی نے فائرنگ کرکے سگے بھائی کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پشین سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کلی چربادیزئی میں دو بھائیوں کے درمیان گھریلو رنجش پر معمولی تکرار کے بعد شراف الدین ولد صوفی صلاح الدین نے فائرنگ کرکے اپنا بھائی بہاوالدین کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ایک دوسرے واقعے میں کلی بٹے زئی میں معمولی تکرار کے بعد خیر محمد ولد گلا خان نے لاٹھی سے وار کرکے اپنے بھائی عصمت اللہ کو شدید زخمی کردیا، پشین لیویز نے زخمی کو سول اسپتال پشین منتقل کردیا جسے بعدآزاں مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیاگیا۔

Exit mobile version