سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںپنجاب خانیوال میں چار سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے...

پنجاب خانیوال میں چار سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی.

خانیوال (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق خانیوال پولیس کا کہنا ہے کہ 4 سالہ بچی کو چار روز قبل گاؤں عزیز آباد سے اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ گھر کے باہر دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کرکے کھیتوں میں کھاد کے گٹے میں پھینک دیا گیا تھا، بچی کی لاش تحویل میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب بچی کی لاش ملنے پر ورثا اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے جہانیاں روڈ بلاک کرکے ٹائر جلائے جب کہ کراچی سے آنے والی سرسید ایکسپریس کو بھی روک لیا۔

ورثا کا کہنا تھا کہ بچی کے لاپتا ہونے کی درخواست تھانہ کہنہ میں دی گئی تھی تاہم درخواست کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی، اگر پولیس کارروائی کرتی تو یہ واقعہ رونما نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز