لاہور(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ جیا موسیٰ میں سوتیلے باپ نے 6 سالہ بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق ملزم کے دوست بھی بچی سے زیادتی کرتے رہے، بچی کی ماں نے جب ملزم کو روکا تو اس نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے نکال دیا۔
پولیس کے مطابق بچی کی ماں کی درخواست پر تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ بچی کی ماں نے ملزم سے دوسری شادی کر رکھی ہے۔
زرائع کے مطابق بچی کے نانا نے پولیس حکام سے اپیل کی ہے ملزم کو جلد گرفتار کر کے انجام تک پہنچایا جائے۔