گوجرانوالہ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں 11 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے.
واقعے کے خلاف مقامی افراد نے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے باہر احتجاج کیا۔
گوجرانوالہ پولیس کے مطابق رات کو مذکورہ 11سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے ملی تھی، بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم بچی کا محلے دار ہے، مقتولہ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔