پنجگور (ہمگام نیوز) پنجگور گرمکان کراس میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان کراس میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سلیمان ولد عبدلغنی نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس کے مطابق مقتول سلیمان کوئٹہ سے پنجگور آنے والی بس سے جوں ہی اترگیا تھا کہ پہلے سے تھاک میں موجود مسلح افراد نے ان پر خودکار ہھتیاروں سے فائرنگ کردی جس سے وہ جان بحق ہوگئے واقعہ سے متعلق تفتیش جاری ہے بعد ازاں پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا مقتول سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ پنجگور کے علاقے خدابادان کا رہائشی تھا ضلع آوران میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تاہم فوری طورپر قتل ہونے والے شخص کی شناخت نہ ہوسکی ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔