شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںپنجگور، حادثات و واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

پنجگور، حادثات و واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

 

پنجگور (ہمگام نیوز) حادثات و واقعات میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔ چتکان بازار پنجگور میں دکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، چار افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق چتکان بازار میں دکان کی چھت گرنے سے نوراحمد ولد فیض محمد نامی شخص جاںبحق تعلق حال چتکان زہری خضدار بتایا جارہا ہے۔ یوسف، محمد حسین، امجد، انور زخمی ہوئے، زخمیوں کا تعلق صوبہ سندھ سے بتایا جارہا ہے۔ جاں بحق نور احمد اور چاروں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پنجگور بازار میں بوسیدہ اور کمزور دکانوں کی چھت پر مزید تعمیرات سے اس قسم کے مزید حادثات کا خدشہ ہے۔ پنجگور کے علاقے سوردو میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی نامعلوم افراد موٹر سائیکل چھین کے فرار۔ پولیس ذرائع کے مطابق نادر نامی نوجوان موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ ڈاکوﺅں نے ان سے موٹر سائیکل چھننے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کرکے انہیں زخمی کرکے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے، زخمی اسپتال منتقل اور کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز