دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںپنجگور، فائرنگ سے جلیل بلوچ و علا الدین جاں بحق ہوگئے

پنجگور، فائرنگ سے جلیل بلوچ و علا الدین جاں بحق ہوگئے

پنجگور ( ہمگام نیوز ) گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔جنہیں سول ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ۔

جہاں جن میں مرنے والے کی شناخت جلیل ولد رحیم بخش اور علاالدین ولد اختر سے ہوئی جو پنجگور کے تحصیل پروم کے رہائشی ہیں

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں موٹر سائیکل پر سوار جارہے تھے کہ نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سوار نے ان پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جلیل احمد موقع پر جان بحق ہوئے اور انکے ساتھی علا الدین شدید زخمی ہوئے

پولیس کے مطابق شدید زخمی کی حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے علاالدین جاں بحق ہوگئے تا حال واقع کے محرکات سامنے نہیں آئے مذید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز