پنجگور (ہمگام نیوز) ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع پنجگور سے آٹھ بلوچ فرزند بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا آٹھ بلوچ فرزند بازیاب ہو گئے -بازیاب بلوچ فرزندوں کی شناخت گلاب ولد حسین، نظام ولد ولی محمد، منیر ولد دین محمد، آزم ولد غمانی،رحمان ولد داؤد، منیر ولد شیر محمد، نثار ولد عبدالعزیز اور بالاچ کے ناموں سے ہو گئی ہے.
واضح رہے ان بلوچ فرزندوں کو پاکستانی فورسز نے دوران بربریت پنجگور کے مختلف علاقوں سے جبری طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا.