دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںپنجگور:ایرانی فورسز کی فائرنگ سے عبدالصمد بلوچ شدید زخمی

پنجگور:ایرانی فورسز کی فائرنگ سے عبدالصمد بلوچ شدید زخمی

زاھدان(ہمگام نیوز) ہمارے نماہندے کے مطابق بروز اتوار قابض ایرانی سپاہ پاسداران نے ایک مسافر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جسکی وجہ سے ایک بلوچ مسافر شدید زخمی ہوا، جبکہ گاڑی میں سوار 8 سالہ بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

تفصیلات کے مطابق عبدالصمد بلوچ ایرانی زیر قبضہ بلوچستان سے کچھ دن پہلے اپنے رشتہ داروں سے ملنے مصنوعی بارڈر کے دوسری پار گئے تھے اور اتوار کے دن واپس آرہے تھے کہ پنجگور کے علاقے پروم سے متصل بارڈر کے علاقے شم ءِ سر پر ایرانی اہلکاروں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کھول دی۔

فائرنگ کے زد میں آکر عبدالصمد بلوچ شدید زخمی ہوئے جبکہ ان کے ساتھ گاڑی میں سوار آٹھ سال کی بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ بعد میں ایرانی باڈر فورسز کے اہلکاروں نے عبدالصمد کو ھسپتال لے جانے کی بجائے زخمی حالات میں گاڑی سے اُتار کر ان پرمزید تشدد کی۔

یاد رہے کہ بلوچستان پر قبضہ کے بعد ایک مصنوعی لائن کیھنچ کر بلوچستان کو مختلف حصوں میں تقسیم کیاگیا جس کی وجہ سے بلوچ خاندان بھی تقسیم ہوئے جو اب اس مصنوعی باڈر کے دونوں طرف اپنے آبائی وطن میں رہائش پزیر ہیں اور جن کا ایک دوسرے کے ساتھ اپنے عزیز و اقارب سے ملنے جلنے کیلئے آمدورفت عام سی بات ہے لیکن ایران اور پاکستان کے فوجی اور باڈر پر تعینات اہلکار بلوچوں پر ہمیشہ گولیاں برسانے سے دریغ نہیں کرتے اور انھیں ایک دوسرے سے ملنے نہیں دیتے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز