پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات بلوچ مسلح مزاحمتکاروں نے پنجگور میں فوج کی سرپرستی میں کرایہ کے قاتل ریاستی اہلکار مہراللہ کے ٹھکانہ پر حملہ کر دیا ،جس کے نتیجے میں ان کے دو کارندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہے، جن میں ایک کا نام ناصر ولد محبوب سکنہ وشبود جبکہ دوسرے کارندے کا نام تاحال موصول نہیں ہوا۔یی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہے کہ بلوچ مزاحمتکار ان کے ہتھیار بھی اپنے ساتھ لے گئے،
تفصیلات کے مطابق رات گئے مسلح افراد نے ریاستی پیرول پر آزادی پسند بلوچ سیاسی کارکنوں کے خلاف کام کرنے والے سرگرم مہراللہ عرف مہرو کے ٹھکانہ پر حملہ کردیا، زرائع کے مطابق حملے میں اس کے 2 اہم کارندے ہلاک ہوگے ہیں جن کے اسلحہ بھی حملہ آور اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔تاہم اب تک اس واقعہ کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔


