Homeخبریںپنجگور:ظفرولد محمدظریف کو ریاستی ڈیتھ اسکواڈنے جبری اغوا کیا

پنجگور:ظفرولد محمدظریف کو ریاستی ڈیتھ اسکواڈنے جبری اغوا کیا

پنجگور (ہمگام نیوز) گزشتہ روز شام 5 بجے گرمکان کے رہائشی ظفر ولد محمدظریف کو ایف سی کے ریاستی ایجنٹ پنجگور کے کارندہ مہرالللہ ولد عطا محمد یوسف عرف باروک ولد ماسٹر رشید، کاشف، عرف کاشو ولد ماسٹر رشید نے گرمکان ان کے گھر کے نزدیک کوئٹہ روڑ سے ظفر ولد محمد ظریف کو جبری اغوا کرکے ایف سی کیمپ منتقل کردیا، اور آدھے گھنٹے کے بعد ریاستی کارندوں نے ایف سی کی مدد سے استاد ظریف ولد صوفی محمد شریف کے گھر پر چھاپہ مار کر گھر میں موجود تمام افراد سے ان کے شناختی کارڈ کے بارے میں پوچھ گچھ کرکے گھر والوں کو حراساں کیا جس سے گھر میں مقیم لوگوں میں خوف وحراس پھیل گئی. مقامی زرائع کے مطابق پنجگور میں تعینات ایف سی اہلکاروں اور ان کے اجرتی کارندوں سے عوام سخت نالاں ہے۔

Exit mobile version