پنجگور(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں اتوار کی شب نامعلوم مسلح افراد نے قابض پاکستانی سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے
تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور گرمکان کے علاقے میں رخشان ندی میں واقعہ ایک چیک پوسٹ پر دستی بم پھینک دیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا-
مذکورہ علاقے میں اس سےقبل بھی قابض پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے –


