پنجگور (ہمگام نیوز) پنجگور میں قابض پاکستانی فوج و ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں امتحان حال سے ایک طالب حراست کے بعد اغوا اطلاعات کے مطابق دو مارچ کو پنجگور کے علاقے تسپ میں ہائی اسکول میٹرک کے امتحانی حال میں قابض پاکستانی فوج و ریاستی ڈیتھ اسکواڈ نے دھاوا بول کر ایک بلوچ طالب انیس ولد عبدالمالک کو حراست میں لیکر فوجی کیمپ منتقل کر دیا ،
انیس بلوچ 10thکلاس کا طالب علم جو میٹرک کا پیپر دے رہاتھا اسی وقت قابض پاکستان فوج و ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے امتحان حال پر دھاوا بول کر انیس بلوچ کو اغواء کر دیا جو تسپ پنجگور کا رہائشی ہیں۔


