کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) پنجگور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ۔ پولیس ذرایع کے مطابق پنجگور کے علاقے پسکول ندی میں گاڑی چھیننے کی وارداد کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے ڈاکوؤ ں کی تلاش شروع کردی گئی۔ لورالائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو لورالائی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا پولیس نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا ء کے حوالے کردی گئی ۔ دوسری طرف کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں ملک مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وحید اللہ ولد حفیظ اللہ جاں بحق ہوگیا لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔


