پنجگور(ہمگام نیوز)پنجگور کے علاقے گرمکان میں پاکستانی فورسز کا آپریشن چار بلوچ فرزند اغواء اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات تین بجے کے قریب پنجگور کے علاقے گرمکان میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کا آپریشن متعدد گھروں پر چھاپہ چادر اور چار دیواری کے پامالی کے ساتھ ساتھ فورسز نے پندرہ سالی کمسن طالبعلم نادر ولد حکیم بلوچ سمیت تین بلوچ فرزندوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کر دیا ۔


