کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز بلوچ سرمچاروں نے پنجگور ایئرپورٹ کی عمارت پر قائم پاکستانی فوج کے چوکی پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچا جبکہ ایرپورٹ کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
میران بلوچ نے کہا ہے کہ بی ایل ٹی کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہیگی۔


