دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںپنجگور: ایک شخص کی لاش برآمد ،فورسز کے ہاتھوں دو طالب علم...

پنجگور: ایک شخص کی لاش برآمد ،فورسز کے ہاتھوں دو طالب علم اغواء

پنجگور (ہمگام نیوز )پنجگور کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد جیسے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آج الصبح پنجگور شہر میں واقع غریب نواز ہوٹل کے قریب سے پولیس کو ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے ۔مقامی انتظامیہ کے مطابق لاش کی شناخت شعیب ولد حاجی خدا رحیم کے نام سے ہوئی ۔

دریں ثناء پنجگور کے علاقے سے قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں دو بلوچ طالب علموں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے سردو میں قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بی اے امتحان کے لئے آئے ہوئے دو طالب علم شبیر بلوچ ولد محمد اور حنیف بلوچ ولد محمد حسن کو حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے ۔جو گریشہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز