سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںپنجگور : بلوچ فٹبالر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا

پنجگور : بلوچ فٹبالر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے ایک بلوچ فٹبالر کو حراست میں لے کر اغوا کرلیا.

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے وشبود میں ڈیتھ اسکواڈ اور قابض پاکستانی فورسز نے دکان پر چھاپہ مار کر محمد ساجد ولد محمد صادق کو حراست میں لے کر اغوا کرلیا.

زرائع کے مطابق محمد ساجد اپنے دکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ قابض پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے انہیں زبردستی گاڑی میں بٹا کر انہیں ان کے گھر لے گئے، جہاں قابض پاکستانی فورسز نے گھر پر تلاشی لی اور عورتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا.

مقامی زرائع کے مطابق قابض پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے گھر والوں کے سامنے محمد ساجد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں انہیں گاڑی میں بٹا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا.

محمد ساجد ولد محمد صادق پنجگور کے علاقے وشبود کا رہائشی ہے، جو ایک فٹبالر کے طور پر جانا جاتا ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز