Homeخبریںپنجگور: دو الگ الگ حادثات میں 9 افراد زخمی ہوگئے

پنجگور: دو الگ الگ حادثات میں 9 افراد زخمی ہوگئے

پنجگور (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دو الگ الگ حادثات میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک حادثہ پنجگور کے علاقے سرسانڈ میں پیش آیا جس میں ایک ایرانی ساختہ دو ہزار گاڑی اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ دوسرا حادثہ پنجگور کے علاقے گرمکان میں پیش آیا جس میں ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

دونوں زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لئے پنجگور سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Exit mobile version