Homeخبریںبلوچ اور پشتون قبائل پاکستان سے خوش نہیں ہیں۔ مشیر قومی سلامتی...

بلوچ اور پشتون قبائل پاکستان سے خوش نہیں ہیں۔ مشیر قومی سلامتی افغانستان

کابل(ہمگام نیوز) افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب کے تصدیق شدہ سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جمعے کو ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’افغانستان کی سکیورٹی فورسز جانتی ہیں کہ وہ کس کے لیے لڑ رہے ہیں اور کس سے لڑ رہے ہیں۔‘

 

بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ’اس ہمسائے کے خلاف جس کی کوئی عزت و وقار نہیں ہے۔ وہ شیرشاہ سوری کو اپنا لیڈر کہتے ہیں، ان کے راکٹ کا نام غوری ہے اور ان کے گھروں کا نام غزنوی ہے۔

 

چند گھنٹوں بعد اسی اکاؤنٹ سے ایک اور ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ’قبائل پاکستان سے خوش نہیں ہیں۔ پشتونوں نے بغاوت کر دی ہے اور علی وزیر کو حراست میں رکھا ہوا ہے کیوں؟ کیونکہ اس نے اپنے حق کے لیے آواز اٹھائی۔‘

’بلوچ بھی اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں جبکہ جنہوں نے بھارت میں اپنی جائیدادیں چھوڑیں اور پاکستان میں قیام اختیار کیا انہیں مہاجر بلایا جاتا ہے۔

Exit mobile version