یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںپنجگور راہی نگور میں چوروِ نے گھر میں گھس کر ایک شخص...

پنجگور راہی نگور میں چوروِ نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو زخمی کر دیا

پنجگور ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات پنجگور کے علاقے راہی نگور میں چوروں نے ایک گھر چوری و ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو زخمی کردیا

تفصیلات کے مطابق پنجگور راہی نگور میں چوروں کی حملے سے نزیر احمد نامی شخص زخمی ہوا ہے ـ

علاقائی مکینوں کے مطابق جس گھر میں چوروں نے چوری و ڈکیتی کی یہ گھر ایف سی چیک پوسٹ سے قریب ہے
واردات کے بعد فوراً ورثا نے لیویز پولیس کو اطلاع دی تو زرایع کے مطابق پنجگور کے قریب سر سنڈ کے مقام پر چوروں کو لیویز نے حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں پنجگور میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے دوسری جانب گزشتہ چند ہفتوں میں کے دوران پنجگور کے مختلف علاقوں میں کئی نوجوانوں کو قتل کر دیا گیا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز