پنجگور (ہمگام نیوز )پنجگور کے علاقے میں زمین کے تنازع پر دوگروپوں میں فائرنگ چار افراد زخمی ہوگئے علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے خدابادان میں زمین کے تنازیہ پر دوگروپوں میں مسلح تصادم فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں میں سراج، منان ، اعجار اور عبدالرحمن شامل ہیں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری سراوان کی حالت انتہائی کشیدہ بتائے جاتے ہیں۔


