پنجگور( ہمگام نیوز )پنجگور کے علاقے وشبود میں فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلٹی کے انچارج سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ہمگام نمائندہ کے مطابق پنجگور کے علاقے وشبود میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے بلوچستان کانسٹیبلری کے انچارج امیر جان اور دو ساتھیوں آصف اور عقیل کے ہمراہ زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق امیر جان اور ان کے ساتھیوں کو وشبود میں ایک دکان کے سامنے فائرنگ کرکے نشانہ بنایا گیا موٹرسائیکل سوار حملہ کرنے کے بعد فرار ہوگئے جبکہ زخمیوں کو کوئٹہ ریفرکیا جارہا ہے