پنجگور(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور سے ایک بلوچ فرزند کو جبری طور پر حراست میں لینے کے بعد اغوا کر لیا۔
ہمگام زرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں قابض پاکستانی فورسز اور ایجنسیون کے اہلکاروں نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کر کہ بلوچ خواتین اور بچون پر تشدد، گھر میں لوٹ مار کے بعد ایک بلوچ فرزند کو اغوا کر لیا ہے۔
زرائع کے مطابق جبری طور پر اغوا بلوچ فرزند کی شناخت مجیب ولد رسول بخش سے ہوئی ہے جو کلشان پروم کا رہائشی ہے۔


