شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںپنجگور: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو سگے بھائی جبری طور پر...

پنجگور: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو سگے بھائی جبری طور پر لاپتہ

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب پنجگور کے علاقے تسپ میں قابض پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو سگے بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کی شناخت محمد عمران اکرم اور رضوان اکرم ولد محمد اکرم کے نام سے ہوئی ہے، جو پنجگور کے علاقے تسپ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

اہلِ خانہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ دونوں بھائیوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے آواز بلند کریں اور اس واقعے کا نوٹس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز