دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںپنجگور میں تیز بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی ،فصلوں کو

پنجگور میں تیز بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی ،فصلوں کو

 

پنجگور ( ہمگام نیوز) پنجگور اور گردونواح میں گرچ چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا سلسلہ جاری خداباداں تسپ کے پہاڑی اور شہری علاقوں، پنچھی کلگ میں تیز بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے ۔ جبکہ دیگر دیہی علاقوں راہی نگور گوارگو سمیت پروم سزاب گچک کیل کور پروم میں بارشوں سے کچے مکانات سڑکوں لوگوں کے زرعی بندات سمیت فصلات خصوصا کجھور انگور اورکپاس کو نقصان پہنچا ہے ۔ دریں اثنا پنجگور انتظامیہ نے مختلف ڈیمز کے معائنہ کے بعد عوام سے اپیل کی ہیں کہ پنجگور میں کسی بھی ڈیم کو خطرہ نہیں لوگ افواہوں پر یقین نہ کریں ۔ تاہم لوگوں کو چاہیئے کہ طوفانی بارشوں کے سلسلے میں ندی نالوں سے دور رہیں اور ڈیمز کے قریب نہ جائیں ۔ آپ کو بھی علم ہے پنجگور میں گزشتہ ایک ہفتے بارشوں کی وجہ سے پنجگور کے مختلف علاقوں میں لوگوں کے کچے مکانات دیوار یں گر گئے ہیں۔ جبکہ فضلات کو نقصان پہنچا ھے اور زمینداروں کے بندات پانی میں بہہ گئے ہیں، لیکن انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کی امداد نہیں کی جارہی ہے ـ

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز