پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںپنجگور میں فورسز پر حملے میں میجر سمیت 10 اہلکار ہلاک کئے،...

پنجگور میں فورسز پر حملے میں میجر سمیت 10 اہلکار ہلاک کئے، بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بلوچستان میں پاکستانی فوج کے ایک میجر سمیت 10 اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے پنجگور کے علاقے گچک کہن میں گزشتہ شب 21 اور 22 اپریل کی درمیانی رات سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے پاکستانی فوج کے ایک میجر اور ایک سپاہی کو ہلاک کیا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے فوراً بعد فورسز کی بیک اپ کیلئے آنے والے ٹیم کو مذکورہ حملے کے جائے وقوعہ سے دس کلومیٹر دُور پہلے سے گھات لگائے تنظیمی ساتھیوں نے نشانہ بنایا، جس میں آٹھ موٹر سائیکلوں پر مشتمل 16 اہلکار سوار تھے جن میں 8 اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ کئی زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دشمن فورسز پر اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز