سه شنبه, مارچ 17, 2026
Homeخبریںپنجگور میں ڈپٹی کمشنر کی رہائشگاہ پر دستی بم حملہ ایک لیویز...

پنجگور میں ڈپٹی کمشنر کی رہائشگاہ پر دستی بم حملہ ایک لیویز اہلکار زخمی

پنجگور (ہمگـام نیوز) پنجگور میں ڈپٹی کمشنر کی رہائشگاہ پر دستی بم حملہ ایک لیویز اہلکار زخمی ہوگیا. لیویز کے مطابق اتوار کو پنجگور میں ڈپٹی کمشنر پنجگور کی رہائشگاہ پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جو پارکنگ میں گر کر پھٹ گیا. دھماکے کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار صغیر احمد زخمی ہوگیا. احاطے میں کھڑی چار گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی محفوظ رہے۔ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے. لیویز نے زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی، مزید کاروائی جاری ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز