پنجگور (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق ڈیتھ اسکواڈ سے بتایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے کہن زنگی فٹبال گراؤنڈ کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت صبیر ولد نور احمد کے نام سے ہوئی ہے جو پنجگور کے علاقے کہن زنگی کا رہائشی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق قابض پاکستانی فوج کی جانب سے تشکیل دئیے گئے ڈیتھ اسکواڈ گروپ سے ہے۔