Homeخبریںپنجگور چتکان جہلک میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پر دستی بم...

پنجگور چتکان جہلک میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پر دستی بم سے حملہ ایک بچی شدید زخمی

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان جہلک میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس سے ایک بچی شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور چتکان جہلک میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ثناء ولد محمد اکبر کے گھر کے چھت پر دستی بم پھینکا گھر میں آگ لگ گئی جسکے نتیجے میں بچی ماہ نور بنت ثناء اللّہ شدید زخمی ہوگئے۔
بچی کی عمر دس سال بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق بارودی مواد سے بم کریکر حملہ تھا جو چھت کو سوراخ کرکے اندر گرگیا۔
زخمی بچی کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا.

جبکہ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

Exit mobile version