Homeخبریںپنجگور: چتکان سے ایک بلوچ نوجوان کو جبری طور پر اغواء کرکے...

پنجگور: چتکان سے ایک بلوچ نوجوان کو جبری طور پر اغواء کرکے فوجی کیمپ منتقل کر دیا گیا

 
پنجگور(ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں قابض پاکستانی فوج کی تین گاڑیاں اور ان کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چادر و چار دیواری کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے پورے خاندان کو اجتماعی اذیت دینے کیلئے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک بلوچ نوجوان کو زبردستی اغواء کرکے اپنی اذیت گاہوں میں منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ 6 جون مغرب کے وقت پاکستانی فوج اور اس کے خفیہ اداروں نے پنجگور کے علاقے چتکان میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر علم خان ولد عنایت اللہ کو گھر سے اغواء کرکے جبری طور پر اپنی اذیت گاہوں میں منتقل کر دیا۔

Exit mobile version