Homeخبریںنواب خیر بخش مری کیخلاف جھوٹے پروپیگنڈہ کرنا غیر مناسب ہے، افراسیاب...

نواب خیر بخش مری کیخلاف جھوٹے پروپیگنڈہ کرنا غیر مناسب ہے، افراسیاب خٹک

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) سابق سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ خیر بخش مری ہٹلر سے متاثر تھے۔

انہوں نے کہا کہ نواب خیر بخش مری یا کسی اور سیاسی لیڈر سے اختلاف کرنے یا ان پر مدلل انداز میں تنقید کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن جھوٹے پروپیگنڈے کرنا مناسب بات نہیں ہے ، میر غوث بخش بزنجو کی مذاکرات کی پالیسی کیلئے بھی ان کے پاس مضبوط دلائل تھے ، خوش قسمتی سے انہوں نے کچھ لکھا ہوا چھوڑا ہے

لیکن نواب خیر بخش مری، سردار عطاء اللہ مینگل اور نواب اکبر خان بگٹی نے کتاب نہیں لکھی تو اکثر ان کے بارے میں قیاس آرائیاں چلثی رہتی ہیں

، میر غوث بخش بزنجو، نواب خیر بخش مری اور سردار عطاء اللہ مینگل کے ساتھ نیپ کے دوران ، جیل اور جلاوطنی میں قریب رہنے کا موقع ملا جن کی شخصیت کو قریب سے دیکھا جبکہ نواب اکبر خان بگٹی سے ان کی آخری عمر میں عاصمہ جہانگیر کے ہمراہ ملاقات ہوئی تو بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ تفصیلی بات چیت ہوئی اس دوران بلوچستان کے حالات انتہائی گھمبیر تھے ہمیں بھی ملاقات کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Exit mobile version