یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںپنجگور چتکان سے شمس نامی نوجوان کو گاڑی سواروں نے اغوا کرلیا

پنجگور چتکان سے شمس نامی نوجوان کو گاڑی سواروں نے اغوا کرلیا

پنجگور ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پنجگور چتکان پرانا تربت روڑ سے دکاندار نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں مبینہ طور پر اغوا۔

 اطلاع کے مطابق محمد شریف ولد شمس الدین سکنہ پنچی کو سفید ایگزیو میں سوار مسلح افراد نے اس وقت اغوا کرلیا جب وہ گاڑی میں اپنے بیٹے کے ہمراہ بازار آرہے تھے، نامعلوم مسلح افراد نے انھیں اغوا کرنے کے بعد گاڑی اور بیٹے کو چھوڑدیا۔ تاہم محمد شریف کو ساتھ لے گئے۔

انجمن تاجران کے صدر فرید نواز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے واقعہ سے متعلق پولیس کو اطلاع کردی ہے ۔ اگر محمد شریف فوری طور بازیاب نہیں ہوا تو تاجران کمیٹی بھرپور احتجاج کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات میں جہاں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے ہم محمد شریف کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز