Homeخبریںپنجگور چتکان میں اتفاقیہ گولی لگنے سے ایک شخص زخمی

پنجگور چتکان میں اتفاقیہ گولی لگنے سے ایک شخص زخمی

پنجگور ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں اتفاقیہ گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا ـ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن پنجگور چتکان میں شعیب ساکن چتکان اپنے گھر میں ٹی ٹی پسٹل صاف کررہے تھے کہ اچانک گولی پسٹل سے نکل کر بائیں ہاتھ پر لگی جسکے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے
جنہیں سول اسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ـ

Exit mobile version