پنجگور (ھمگام نیوز ) پنجگور کے علاقے کیل کور میں ایک تشدد زدہ لاش برآمد ۔ ھمگام نمائندہ کو موصول ہونے والے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے کیل کور ، بیرونٹ میں گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتول کا شناخت کریم بخش ولد الله داد کے نام سے ہوئی ہے جو کہ کیل کور، بل کا رہائشی ہے۔
یاد رہے آٹھ دن پہلے نامعلوم مسلح افراد نے کریم بخش کو کیل کور کے علاقے بل سے گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کیا تھا۔