سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںپنجگور کے علاقے پروم سے جبری گُمشدگی کے شکار ظریف امام کو...

پنجگور کے علاقے پروم سے جبری گُمشدگی کے شکار ظریف امام کو بازیاب کیا جائے: ہمشیرہ کی اپیل

 

پنجگور (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل پروم سے 2 سال قبل پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گُمشدگی کے شکار بننے والے ظریف امام ولد امام بخش کی ہمشیرہ نے ظریف امام کی بازیابی کی اپیل کردی۔

ظریف امام ولد امام بخش مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل پروم کے رہائشی ہیں جن کو 31 مارچ 2019 کو رات کے تقریباً تین بجے کے قریب ان کے گھر سے قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے اغواء کرکے لاپتہ کردیا لیکن دو سال گزرنے کے بعد بھی ظریف بلوچ کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

ظریف بلوچ کی ہمشیرہ نے اپنے بھائی کی بازیابی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ظریف امام کو ناکردہ گناہوں کی پاداش میں اس طرح سزا دی جارہی ہے کہ پچھلے دو سالوں سے وہ ریاستی ٹارچر سیلوں میں اذیتیں سہہ رہے ہیں۔ اگر اس نے کوئی جُرم کیا ہے تو اس کو اپنی ہی عدالتوں میں پیش کرکے اس پر فرد جُرم عائد کی جائے اور سزا دی جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا لیکن پاکستانی قانون و آئین سمیت بین الاقوامی قوانین کے برخلاف اس کو بغیر کسی قانونی کاروائی کے غائب رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ عالمی قوانین کے مطابق ایک سنگین اور قابل سزا جُرم ہے۔

ہم تمام متعلقہ اداروں اور تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ظریف امام کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ظریف کے چھوٹے بچوں کو باپ کا شفقت بھرا سایہ میسر ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز