چهارشنبه, اکتوبر 16, 2024
Homeخبریںپنجگور: گیسٹرو وباء پھیلنے سے 4 بچے جاں بحق اور سینکڑوں متاثر.

پنجگور: گیسٹرو وباء پھیلنے سے 4 بچے جاں بحق اور سینکڑوں متاثر.

پنجگور ( ہمگام نیوز ) پنجگور میں گیسٹرو وباء پھیلنے سے چار بچے جاں بحق اور سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے. ہسپتالوں میں ادویات بھی کم پڑ گئے ہیں اور رینگرز ڈریس مارکیٹ سے بھی غائب. صورتحال گھمبیر ہوگیا ہے اور دور دراز کے علاقوں میں گیسٹرو پھیلنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں.

اطلاعات کے مطابق پنجگور میں مسلسل بارشوں اور محکمہ صحت کی جانب سے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے پنجگور میں گیسٹرو کی وباء پھیل رہا ہے اور ہسپتالوں میں بھی مریضوں کے لیے جگہ موجود نہیں ہے۔

روزانہ سینکڑوں مریض ٹیچنگ ہسپتال اور دیگر نجی کلینکوں کا رخ کرتے ہیں. تاہم ٹیچنگ اسپتال میں مریضوں کی کثرت سے رینگرز ڈرپس بھی ختم ہوگئے ہیں اور مارکیٹ میں بھی رینگرز غائب ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے. ٹیچنگ اسپتال پنجگور کے ایم ایس ڈاکٹر انور عزیز کے مطابق ادویات کے حوالے سے محکمہ بالائی افسران کو تحریری آگاہی فراہم کردیا ہے. صورت حال گمبیر ہے جتنے وسائل ہمارے پاس موجود میں وہ ہم بروئے کار لا رہے ہیں. چلڈرن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر ایوب مراد نے چار بچوں کی اموات کی تصدیق کردیا ہے. انکا کہنا ہے کہ روزانہ ایک سو سے اوپر گیسٹرو سے متاثرہ بچوں کو اسپتال لایا جارہا ہے. ہمارے پاس رینگرز اور اینٹی بائیوٹک ادویات موجود نہیں ہیں. مریضوں کے لواحقین مارکیٹ سے یہ ادویات خرید کر رہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز