Homeخبریںپنجگور: 4 سالہ بچہ انسانیت سوز تشدد کے بعد جاں بحق

پنجگور: 4 سالہ بچہ انسانیت سوز تشدد کے بعد جاں بحق

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور چتکان قلم چوک کے قریب 4 سالہ بچہ اغوا کے بعد بدتریں تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔

بچے کے رشتہ داروں کے مطابق الصبح قدیر احمد ولد خلیل احمد رہائشی قلم چوک جو اپنے گیٹ کے سامنے دیگر بچوں کے ہمراہ بھیٹا ہوا تھا کہ اسی اثنا میں ایک موٹر سائیکل سوار نے آکر بچے کو پیر سے پکڑ کر موٹرسائیکل پر گھسٹتے ہوئے لے گیا اور محلے کی گلی میں گلے میں رسی ڈال کر شدید زخمی حالت میں اسے چھوڑ کر چلاگیا۔

ذرائع کے مطابق بچے کو بعدازاں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

Exit mobile version