Homeخبریںپنجگور کیلکور میں سی پیک روڈ پر موجود قابض پاکستانی فوج کی...

پنجگور کیلکور میں سی پیک روڈ پر موجود قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ

پنجگور (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے کیلکور سھاکی میں نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ روز شام کے وقت پاکستانی فوج کے چوکی پر شدت کے ساتھ حملہ کیا ہے.

ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے کیلکور سھاکی میں سی پیک روٹ کے حفاظت کے لئے قائم پاکستانی آرمی کے چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے شدت کے ساتھ حملہ کر کے چوکی پر قبضہ کر لیا ہے.

زرائع نے ہمگام نیوز کو بتایا کہ کل شام کے وقت کیلکور سھاکی میں نامعلوم مسلح افراد اور قابض پاکستانی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ہیں جو بہت دیر تک جاری رہی، انہوں نے بتایا کہ اس شدید نوعیت کی جھڑپ میں کہیں اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات بھی آئی ہیں زرائع نے مزید کہا کہ کہ نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے قبضہ ہونے والے قابض پاکستانی فوج کی چوکی کے کمک کیلئے آنے والے فوجی دستوں پر بھی نامعلوم مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے انہیں انقصان پہنچایا ہے.

یاد رہے مقبوضہ بلوچستان میں اس طرح کے حملے بلوچ آزادی پسند تنظیمیں کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے.

Exit mobile version