شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںپنوج میں اسکول کے ٹیچر کے ہاتھوں بلوچ طالبعلم کو شدید ...

پنوج میں اسکول کے ٹیچر کے ہاتھوں بلوچ طالبعلم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا

پنوج ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز منگل 9 نومبر 2021 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنوچ کے شہید رجائی ہائی سکول میں ایک بلوچ طالب علم کو اس کے استاد نے شدید زدوکوب کیا۔

اس طالب علم کو اس کے ہم جماعت کے ساتھ مذاق کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ـ

اس حوالے سے پنوچ کے ایجوکیشن کے سربراہ تیمور مبارکی نے کہا: تحقیقات کے بعد غلط کام کرنے والے سیکریٹری اور اسکول کے ڈائریکٹر کو الگ الگ شہر کے تعلیمی کارکردگی کی جانچ کرنے والے یونٹ میں طلب کیا گیا اور ان سے وضاحت طلب کی ـ

اہلکار نے مزید کہا: “مجرم سکریٹری نے طالب علم کو جسمانی سزا دینے کے اپنے فعل کا اعتراف کیا اور اپنے پچھتاوے اور افسوس کا اظہار کیا کہ میں آپے سے باہر ہوگیا تھا ـ
محکمہ تعلیم کے سربراہ نے بیان کیا: شہر کی نگران کمیٹی کے اگلے اجلاس میں، مجرم سیکرٹری کو فائل میں شامل کرنے، دوسرے اسکول میں منتقل کرنے اور عہد لینے کی منظوری دی گئی۔

اسکول کے ضوابط کے آرٹیکل 77 کے مطابق، “کسی بھی سزا کا نفاذ، جیسے کہ توہین، جسمانی سزا اور ہوم ورک تفویض کرنا ممنوع ہے۔”

یہ بھی پڑھیں

فیچرز