خاران(ہمگام نیوز) خاران میں کچھ دن قبل دوست محمد مینگل پر نامعلوم وجوہات کی بنا پرایک قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔ حملے کُے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج پولیس نے اس حملے میں مبینہ طور پر ملوث ایک شخص عبدالرب ولد محمد امین ایجباڈی کو گرفتار کرلیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس سے ایک عدد پسٹل بھی برآمد ہوا ہے۔ مبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں۔