پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںپکنک پر جانیوالے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش فوج نے لواحقین...

پکنک پر جانیوالے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش فوج نے لواحقین کے حوالے کردی

بلیدہ(ہمگام نیوز) نماہندہ ہمگام کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بلیدہ کوشک کے رہائشی اورنگزیب ولد گلاب جو کہ گزشتہ روز عصر کے وقت اپنے دیگر تین دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے گئے تھے۔آج صبح اس کی گولیوں سے چھلنی لاش پاکستانی فورسز نے تحصیل میں لاکر لوگوں کے حوالے کیا. جبکہ پکنک پر اورنگزیب کے ساتھ جانے اس کے دیگر تین دوست تا حال غائب ہیں. تفصیلات کے مطابق اورنگزیب ولد گلاب اپنے تین دیگر دوستوں کے ہمراہ قریبی علاقے میں پکنک منانے گئے تھے. جبکہ بعد میں پاکستانی فوج کو بھی اسی طرف علاقے کے لوگوں نے جاتے دیکھا. آج صبح جب اورنگزیب کی لاش اور موٹرسائیکل مقامی لوگوں کے حوالے کی تو یہ کہا گیا کہ اس نے ہم پر حملے کی کوشش کی تھی اور جوابی فائرنگ میں مارا گیا ہے جبکہ علاقے کے لوگوں کے مطابق یہ چاروں غیر مسلح تھے. اور باقی تین بلوچ نوجوان تاحال غائب ہیں. اورنگزیب بلوچ کی لاش پر تشدد کے نشانات واضح ہیں. جس کا مطلب ہے کہ اس کو اغواء کرکے اس پر تشدد کیا گیا ہے اور اس کے بعد اسے گولیوں سے چھلنی کرکے لوگوں کے حوالے کرکے یہ من گھڑت الزام لگا دی گئی ہے کہ انھوں نے فورسز پر فائرنگ کی تھی. عینی شاہدین اور خاندانی ذرائع کے مطابق اورنگزیب غیر مسلح تھا۔جبکہ ان کے ہمراہ باقی دیگر تین نوجوانوں کا تاحال کوئی اتا پتہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز