پہرہ (ہمگام نیوز) آجوئی بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے شہر پہرہ/ایرانشہر میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد روڈ حادثے میں جانبحق اور زخمی ہوگئے ـ
مزید تفصیلات کے مطابق ایک ایرانی دو ہزار گاڑی اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں دو بلوچ شہری موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت زینب کرمزادہ ایراندگان اور امیر محمد کرمزادہ ایراندگان کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی شناخت زہرہ کرمزادہ ایراندگان، نورمحمد کرمزادہ ایراندگان اور کسرا کرمزادہ ایراندگان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کے لیئے پہرہ کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ـ
واضح رہے کہ ایرانی زیر قبضہ بلوچستان میں غیر معیاری اور زوال پذیر سڑکوں اور شاہراہوں کی وجہ سے مقبوضہ بلوچستان میں انہیں موت کی شاہراہیں کہا جاتا ہے، پچھلے سال اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے سڑکیں مزید خستہ حالی کا شکار ہیں لیکن تہران کے پارلیمنٹ میں برجمان بلوچستان کے نمائندوں کو ان کی کوئی فکر نہیں ـ


