پہرہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے کلاتاروان گاؤں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق دو زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 26 ستمبر کو پہرہ ( ایرانشہر) کے گاؤں کلاتاروان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری کے قتل ہونے اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات آ رہی ہیں ـ
ان تینوں شہریوں کی شناخت جو کہ تینوں بہن بھائی ہیں ایوب مارندگانی محمد مرندگانی اور ایک خاتون “ایم” مارندگانی ولد لال بخش سے ہوئی ہے تینوں پہرہ( ایرانشہر) کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ـ
ایک باخبر ذرائع کے مطابق “ایوب مارندگانی فائرنگ شدید زخمی ہوا تھا اور زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے اور محمد مارندگانی اور ان کی بہن اس وقت زخمی حالت میں ہسپتال میں منتقل ہیں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دونوں کی حالت تشویشناک ہے ـ
واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں عدم تحفظ بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ سات مہینوں سے لے کر اب تک 80 سے زائد بلوچ شہری نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں جانبحق ہوئے ہیں ا