چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںپہلی قبائلی خاتون دورپدی مرمو بھارت کی پندرہویں صدر بن گئیں

پہلی قبائلی خاتون دورپدی مرمو بھارت کی پندرہویں صدر بن گئیں

نئی دہلی (ہمگام نیوز) بھارت کی نومنتخب صدر دروپدی مرمو نے 15 ویں صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ ان سے حلف چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی ، کے علاوہ مرکزی کے ارکان راجناتھ سنگھ، ایس جے شینکر اور امیت شا سمیت کئی اہم رہنما موجود تھے۔
حلف کے بعد نئی صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ صدر مرمو نے اس کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا ۔ میرے صدر بننے سے ثابت ہو گیا ہے کہ بھارت میں غریبوں کے خواب بھی پورے ہو سکتے ہیں۔ ‘
انہوں نے مزید کہا ‘ میں بھارتی آزادی کے بعد پیدا ہونے پہلی بھارتی صدر ہوں۔’ مرمو نے حالیہ صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ان کے مقابلے میں یشونت سنہا تھے جو کامیاب نہ ہوسکے۔ مرمر نے 2428 ووٹ لیے جبکہ سنہا نے 1877 ووٹ حاصل کیے ۔ وہ پہلی قبائلی پس منظر رکھنےوالی ایک خاتون سیاستدان کے طور پرصدارتی انتخاب جیت گئیں۔ وہ بھارت کی دوسری خاتون صدر ہیں۔

نو منتخب صدر نے نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 1997 میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو کر کیا۔ وہ رائے رنگ پور سے پہلی خاتون کونسلر منتخب ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز