شنبه, اپریل 19, 2025
Homeخبریںپیدارک:پاکستانی فوج کا تیسری روز بھی آپریشن جاری ،حاتم بلوچ بازیاب

پیدارک:پاکستانی فوج کا تیسری روز بھی آپریشن جاری ،حاتم بلوچ بازیاب

کیچ (ہمگام نیوز)تربت کے علاقے قابض پاکستانی فوج کا تیسرے روز بھی آپریشن جاری زرائع کے مطابق کیچ پیدارک کے قصبہ گورکوپ ،سری کلگ،سولائی،جمک و دیگر قصبوں میں پاکستانی فوج نے گھیرے میں لیے ہوئے ہیں گزشتہ روزپیدراک کے علاقے سولانی میں قابض پاکستانی فوج نے ملابخش ولد یوسف کو جبری طور پر حراست میں لیکر شدید تشدد کرنے کےبعد چھوڈ دیا یاد رہے مولابخش شہید محمد کا بھائی جو ایک پاوں سے آپائج ہیں

جبکہ آج الصبح قابض فوج نے سولانی بازار میں گھر گھر جا کر لوگوں کے شناختی کارڈ نمبر لیے ہیں
اطلاعات کے مطابق گزشتہ شپ سری کلگ میں پاکستانی فوج نے دو بلوچ فرزند ڈاکٹر اختر و چاکر وشدل جو سری کلنگ کے رہائشی ہیں حراست میں لیکر لاپتہ کردیا

جبکہ گزشتہ روز قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں سے آٹھ سالہ حاتم بلوچ ولد ماسٹر نذیر احمد بازیاب ہوگیا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز