(ہمگام نیوز )
ویب ڈیسک کے مطابق خاران کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن اور گھروں پر چھاپے مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق خاران کے علاقے قلعہ محلہ، یاسین گز محلہ، مگیری محلہ، شیروزی، کلان، ہسپتال محلہ، گزی اور گروک کو پاکستانی فورسز نے گھیرے میں لیکر گھروں میں چھاپہ مارے گئے جبکہ ابھی تک کوئی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں
جبکہ کیچ کے علاقے گورکوپ میں پاکستانی فوج کا آپریشن کئی افراد کو گرفتار کرکے کیمپ میں منتقل کردیے گئے۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے عام آبادی پر دھاوا بول کر گھروں میں لوٹ ماری کے ساتھ خواتین و بچوں کو حراساں کیا اور وہاں موجود کئی افراد کو حراست کے بعد اپنے ساتھ لے گئے۔ جبکہ کچھ گھنٹوں کے بعد آپریشن میں
حراست میں لیے گئے افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔