سه شنبه, نوومبر 19, 2024
Homeخبریںپیلے کے تابوت کے قریب سیلفی بنانے پر فیفا کے صدر کو...

پیلے کے تابوت کے قریب سیلفی بنانے پر فیفا کے صدر کو تنقید کا سامنا

لندن ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق برازیلین فٹبال لیجنڈ پیلے کے تابوت کے قریب سیلفی لینے کے بعد فٹ بال ایسوسی ایشنز کی بین الاقوامی فیڈریشن (فیفا) کے صدر سوئس گیانی انفانٹینو پر تنقید اور ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد’فیفا‘ کے صدر نے ردعمل کا اظہار کیا اور کہا ’’کہ پیلے کے جنازے کے موقعے پر سیلفی پر تنقید حیران کن اور بلا جواز ہے۔‘‘

انفانٹینو نے اپنے موبائل فون سے تصویر اس وقت لی جب وہ برازیل کے کلب “سانتوس” اسٹیڈیم کے وسط میں پیلے کے تابوت کے قریب تھے جہاں پیر سے پیلے کی لاش رکھی گئی ہے تاکہ فٹ بال کے شائقین اور مداح “پیلے کا آخری دیدار” کر سکیں۔

پیلے گذشتہ جمعرات کو 82 سال کی عمر میں کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

برازیلین فٹ بال لیجنڈ پیلے کی میت منگل کو ان کی آخری آرام گاہ پر پہنچایا گیا۔ سینٹوس شہر کے ایک بہت بڑے قبرستان میں دفن کرنے سے قبل ان کی میت ایک بڑے اسٹیڈیم میں رکھی گئی جہاں برازیل بھر سے 230,000 سے زائد لوگ اس کھلاڑی کو شاندار الوداع کرنے کے لیے پہنچے۔

برازیل کے آنجہانی فٹبال لیجنڈ پیلے کے تابوت کو لے جانے والے ایک جنازے کے جلوس کو مداحوں نے سینٹوس کی سڑکوں سے الوداع کیا، جس کے بعد برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا سمیت 230,000 افراد نے ان کے جسد خاکی کو الوداع کیا۔

برازیل کے آنجہانی لیجنڈ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پیر کو برازیل کے دورے کے دوران انفانٹینو نے تصدیق کی کہ وہ “فیفا” کی تمام 211 رکن ایسوسی ایشنز سے مطالبہ کریں گے کہ ان کے ملک کے کسی ایک اسٹیڈیم پر پیلے کا نام رکھا جائے تاکہ آنجہانی اسٹار کے نام کو برقرار رکھا جا سکے کیونکہ وہ ابھی تک تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 3 بار ورلڈ کپ جیتا اور فٹبال کو نئی نسلوں سے متعارف کرایا۔

انفینٹینو کو اپنے رویے کی منفی تفہیم کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا کہ “میں ابھی اپنے برازیل کے دورے سے پہنچا ہوں جہاں مجھے پیلے کے اعزاز میں تقریب میں شرکت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “میں ناراضگی اور الجھن محسوس کرتا ہوں جب مجھے یہ اطلاع دی گئی کہ مجھے تقریب کے دوران ایک سیلفی اور دیگر تصاویر لینے پر کچھ لوگوں کی طرف سے واضح تنقید کا نشانہ بنایا گیا “۔

انہون نے کہا کہ “میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں اپنے ساتھیوں اور لیجنڈ پیلے کے کنبہ کےارکان کی درخواست سے متاثر ہوا۔ ان میں سے بعض نے کہا کہ میں اس موقعے کی کچھ تصاویر لے لوں تو یقینا میں نے فوری طور پر اس سے اتفاق کیا۔”

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “سیلفی کے حوالے سےپیلے کے ساتھیوں نے مجھ سے ہم سب کے لیے سیلفی لینے کو کہا لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ یہ کیسے کرنا ہے۔ ان کی مدد کرنے کے لیے میں نے ان میں سے ایک کی تصویر لی اور میں اس کے ساتھ ہم سب کی تصویر لی۔”

انہوں نے زور دے کر کہا کہ “اگر پیلے کی کسی ساتھی کی مدد کرنے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو مجھے ایسا کرنے میں خوشی ہے۔ میں ان لوگوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کرتا رہوں گا جنہوں نے فٹ بال کے افسانوی صفحات لکھنے میں تعاون کیا ہے۔”

یہ بھی پڑھیں

فیچرز